سبی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی 5 افراد جاں بحق

گاڑی میں موجود تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک ہے، ذرائع پی ڈی ایم اے

گاڑی میں موجود تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک ہے، ذرائع پی ڈی ایم اے (فوٹو : فائل)

سبی میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے کے سبب 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی کے نزدیک کٹ منڈاہی بیجی ندی میں ایک پک اپ گاڑی سیلانی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی میں موجود تین افراد کو بچالیا گیا جو کہ زخمی ہوگئے۔


پی ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق جاں بحق پانچ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بچنے والے افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فی الوقت جاں بحق ایک شخص کی شناخت غلام بخش مری کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اندرون بلوچستان بارشوں کے سبب سبی زیادہ متاثر ہوا ہے۔
Load Next Story