پاکستان کے نور زماں ایشین جونیئر اسکواش چیمپین بن گئے

پاکستان نے چار برس کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا


Sports Reporter June 19, 2022
نور زماں سابق برٹش اسکواش چیمپیئن قمر زماں کے پوتے ہیں (فوٹو : فائل)

MELBOURNE: پاکستان کے نور زماں ایشین جونیئر اسکواش چیمپین بن گئے اس طرح پاکستان کو چیمپین شپ میں واحد گولڈ میڈل بھی مل گیا۔

سیکنڈڈ سیڈ نور زماں نے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ چیمپین شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے جوا چم چوہا کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر فتح اپنے نام کی۔

18 سالہ نور زماں نے 52 تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلا گیم 9-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں 12-10 سے ناکامی کے اور بعد میں انہوں نے اگلے دونوں گیمز میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی پاکر ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔

پاکستان نے چار برس کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا، چیمپین شپ میں شریک پاکستان کے دیگر 7 بوائز اور 5 گرلز کھلاڑی پہلے ہی مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے۔

نور زماں سابق برٹش اسکواش چیمپین قمر زماں کے پوتے ہیں، چیمپین شپ میں بوائز انڈر 13 ایونٹ سم یک وائی (ملائیشیا) نے جیتا جبکہ نک ہلسوار موگن سندرہم (ملائیشیا) بوائز انڈر 15، آکاری مدوکاری (جاپان) بوائز انڈر17، ہیرلن تان (ملائیشیا) گرلز انڈر 13، انہاتھ سنگھ (بھارت) گرلز انڈر15، آکاری ریکاوا گرلز انڈر17 اور آئرا ذمان (ملائیشیا) گرلز انڈر 19 کی چیمپین بن گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں