ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا 21 جون سے اسلام آباد میں داخلہ بند

پریشر ہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا، آئی جی اسلام آباد


ویب ڈیسک June 19, 2022
فوٹو : فائل

اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ 21 جون سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ایس ایس پی ٹریفک کو عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے، یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

آئی جی کی ہدایت کے مطابق پریشر ہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا، کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں موٹروہیکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے گی۔

اس سلسلہ میں آئی جی نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔