پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار
ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے دست درازی کی، مقدمہ درج ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کریں گے، کراچی پولیس چیف
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو کلفٹن میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر خاتون سے دست درازی کا الزام ہے۔
ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ مقدمہ خاتون سے دست درازی کی دفعہ کے تحت گزشتہ رات درج کیا گیا، ملزم رکن اسمبلی نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا تھا، ان کے خلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مزید بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد آج صبح رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا گیا انہیں کل عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
شبیر قریشی کی اہلیہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شبیر قریشی فجر کی نماز کے لیے نکلے تو گھر کے باہر سے پولیس نے انہیں گرفتار کیا، صبح 8 بجے جب میں اٹھی تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے مجھے پتا چلا۔
شبیر قریشی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کیے جانے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
دریں اثنا ان کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے احتجاج کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔ سابق گورنر عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور دیگر رہنما ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کی اہلیہ سے گرفتاری کی معلومات حاصل کیں۔
اسی طرح رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی اور شبیر قریشی کے بھائی قانون دان سابق جج اسحاق ایڈووکیٹ سائٹ بی تھانے پہنچ گئے۔