لاہور میں لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والا جعلی مجسٹریٹ گرفتار

ملزم تصدق خود کو علاقے میں مجسٹریٹ متعارف کراتا تھا، ملزم تصدق ننکانہ صاحب کا رہائشی ہے، ایس پی وقار کھرل


June 19, 2022
ملزم تصدق خود کو علاقے میں مجسٹریٹ متعارف کراتا تھا، ملزم تصدق ننکانہ صاحب کا رہائشی ہے، ایس پی وقار کھرل (فوٹو : ایکسپریس)

QUETTA: پولیس نے نجی سوسائٹی میں لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے جعلی مجسٹریٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے ایک جعلی مجسٹریٹ کو حراست میں لیا ہے جو نجی سوسائٹی میں مجسٹریٹ بن کر لوگوں سے رشوت وصول کررہا تھا۔

اس حوالے سے ایس پی وقار کھرل نے بتایا ہے کہ چوکی ہلوکی پولیس نے مددگار 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے متعلق ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ وہ مجسٹریٹ نہیں ہے، ملزم تصدق ننکانہ صاحب کا رہائشی ہے جو خود کو علاقے میں بھی بطور مجسٹریٹ متعارف کرواتا تھا۔

ایس پی کے مطابق ملزم مجسٹریٹ بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم کے مقدمہ درج کرکے اسے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں