ہتھکڑی لگا قیدی پولیس کی حراست سے فرار
ڈی آئی جی کے نوٹس پر چند گھنٹوں پر ملزم دوبارہ گرفتار
QUETTA:
صوبائی دارالحکومت کے علاقے مزنگ چونگی تھانے سے ہتھکڑی لگا قیدی پولیس کی حراست سے فرار ہوا جسے دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس مزنگ کی حراست سے ہتھکڑی لگے ملزم کے بھاگنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے نوٹس لیا اور مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ڈی آئی جی نے غفلت برتنے پر تھانہ مزنگ کے اے ایس آئی آصف اور اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم بھی دیا۔
افسر کے حکم اور نوٹس پر پر مزنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو دوبارہ گرفتار کیا۔