
میڈیا رپورٹ کے مطابق والد کے عالمی دن کی مناسبت سے معروف بھارتی فلم اسٹارز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فادرز سے محبت کا اظہار کیا جن میں معروف اداکارہ کرینہ کپور، سارہ علی خان اور انوشکا شرما سمیت دیگر شامل ہیں۔
سپر اسٹار کرینہ نے انسٹاگرام پر اپنے والد رندھیر کپور کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ''پاپا'' لکھا اور دل والے ایموجی کے ساتھ 'فادرز ڈے' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے والد سابق بھارتی کرکٹر اجے کمار شرما کی تصویر انسٹاگرام کی اسٹوری پر لگائی اور پیار کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شھویتا بچن نے والد کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ان کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ ''رشتے میں تو صرف میرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتے ہیں''۔ اسی طرح امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسٹار اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اور بھائی تیمور علی خان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی اور فادرز ڈے مبارک ہو ابا جان لکھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔