فادرز ڈے کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارز کا والد سے اظہارِ محبت

کرینہ کپور، انوشکا شرما اور سارہ علی خان سمیت دیگر معروف شخصیات نے والد کے لیے پیار بھرا پیغام لکھا

فوٹو: فائل

PESHAWAR:
دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کے لیے 'فادرز ڈے' منایا جارہا ہے اور اس خاص دن کے موقع پر بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی والد کے نام نیک پیغامات لکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق والد کے عالمی دن کی مناسبت سے معروف بھارتی فلم اسٹارز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فادرز سے محبت کا اظہار کیا جن میں معروف اداکارہ کرینہ کپور، سارہ علی خان اور انوشکا شرما سمیت دیگر شامل ہیں۔

سپر اسٹار کرینہ نے انسٹاگرام پر اپنے والد رندھیر کپور کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ''پاپا'' لکھا اور دل والے ایموجی کے ساتھ 'فادرز ڈے' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)




معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے والد سابق بھارتی کرکٹر اجے کمار شرما کی تصویر انسٹاگرام کی اسٹوری پر لگائی اور پیار کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شھویتا بچن نے والد کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ان کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ ''رشتے میں تو صرف میرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتے ہیں''۔ اسی طرح امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









View this post on Instagram




A post shared by S (@shwetabachchan)




اسٹار اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اور بھائی تیمور علی خان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی اور فادرز ڈے مبارک ہو ابا جان لکھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)




Load Next Story