عبدالقدوس بزنجو بی اے پی کے بلامقابلہ صدر منتخب
سینیٹر منظور احمد کاکڑ بلا مقابلہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے
PARIS:
بلوچستان عوامی پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ مدت کے لیے پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے جماعت کی موجودہ صورت حال اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بی اے پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا جبکہ سینیٹر منظور احمد کاکڑ بلا مقابلہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے اسی طرح سینئیر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی پارٹی کے صوبائی صدر اور سینئیر صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی و صوبائی وزراء کی اجلاس نے سینیٹرز اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں تمام پارٹی امور کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ اور پارٹی کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔