
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں شہری اور پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
بارش کے باوجود اسلام آباد میں کمرشل مارکیٹ پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام جمع ہوئے اور امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج میں رہنما تحریک انصاف، مراد سعید، علی محمد خان، پرویز خٹک اور قاسم سوری بھی شریک ہوئے۔
اسی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لبرٹی چوک، راولپنڈی کی لال حویلی، ملتان، حیدرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پشاور جب کہ شہر قائد شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔