عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

اسلام آباد میں بارش کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے


ویب ڈیسک June 19, 2022

سابق وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں شہری اور پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

بارش کے باوجود اسلام آباد میں کمرشل مارکیٹ پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام جمع ہوئے اور امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج میں رہنما تحریک انصاف، مراد سعید، علی محمد خان، پرویز خٹک اور قاسم سوری بھی شریک ہوئے۔

اسی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لبرٹی چوک، راولپنڈی کی لال حویلی، ملتان، حیدرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پشاور جب کہ شہر قائد شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں