لاہور سے متعدد مقدمات میں مفرور فراڈیے باپ بیٹے گرفتار
پولیس نے بڑی کارروائی کرکے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم اظہر، رؤف اور عبید انصاری کو گرفتار کیا
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں کئی مقدمات میں مفرور فراڈیے باپ بیٹوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کی اور کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم اظہر انصاری، رؤف انصاری اور عبید انصاری گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور جعلی چیک دینے کے آٹھ مقدمات درج ہیں، ملزمان نے شہر کے کئی علاقوں میں رینٹ اے کار اور پراپرٹی دفاتر بھی بنا رکھے تھے جہاں وہ سادہ لوح شہریوں کو گاڑیوں اور پلاٹس کی خرید و فروخت کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے اور بوگس چیک دیتے تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران نے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔