آج آفریدی اور لسیتھ مالنگا کا ٹاکرا بھی ہوگا

دونوں پلیئرز میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔


Sports Desk March 08, 2014
دونوں پلیئرز میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہفتے کو ایشیا کپ فائنل میں پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی اور سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا کا ٹاکرا بھی ہوگا۔

دونوں پلیئرز میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، افتتاحی مقابلے میں آئی لینڈرز نے گرین شرٹس کو12رنز سے ہرایا تھا، اس مقابلے میںمالنگا نے 52رنز دیکر5وکٹیں اپنے نام کی تھیں،اس کے بعد منعقدہ 2 میچز میں آفریدی نے پہلے بھارت کے دانت کھٹے کیے اور پھر بنگلہ دیش کو رلادیا، مالنگا اختتامی اوور میں تباہی مچانے والے آفریدی پر قابو پانے کیلیے اپنی یارکرز اور ریورس سوئنگ پر خاصی محنت کررہے ہیں، دوسری جانب آفریدی کا بیٹ بھی کسی بھی بولر کو خاطر میں نہیں لارہا، بنگلہ دیش کیخلاف چھکوں کی بارش کرنے پر آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے ایسی بیٹنگ کا لائسنس ملا ہوا ہے، اس صورتحال پر مالنگا نے کہاکہ مجھے آفریدی کی فکر نہیں، میں حریف پلیئرز کے بارے میں نہیں سوچتا،نہ ہی یہ سمجھتا ہوں کہ وہ بھی صرف میرے بارے میں سوچ رہے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں