لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں منظور
تھانہ آئی نائن، گولڑہ اور ترنول میں درج مقدمات میں ملزمان شامل تفتیش ہوں، جج کی ملزمان کو ہدایت
TAIPEI:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، قاسم سوری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواست ضمانتیں منظور کیں۔
جج نے ملزمان کو ہدایت کی کہ تھانہ آئی نائن، گولڑہ اور ترنول میں درج مقدمات میں ملزمان شامل تفتیش ہوں جبکہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں بھی فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ تھانہ ترنول، گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمہ میں کوئی بھی شامل تفتیش نہیں ہوا، ہدایت کی کہ میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہو آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔
درخواستگزاروں کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ تھانہ آئی نائن میں درج ایک مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعہ ہے۔