کوئٹہ گاڑی پر فائرنگ سے تحصیلدار ضلع قلعہ عبداللہ جاں بحق
لیویز محرر سرور بنگلزئی فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس
RAWALPINDI:
کوئٹہ کے سریاب روڈ بی بی زیارت ریلوے لائن کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے تحصیلدار ضلع قلعہ عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 69 سالہ مقتول کی شناخت عبدالستار ولد عبد الودود کے نام سے ہوئی، لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق لیویز محرر سرور بنگلزئی فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔