
ایڈہاک ٹیچرز کی بڑی تعداد نے رات عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گزاری۔ گزشتہ روز احتجاجی اساتذہ کے وفد کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی اور عمران خان نے اساتذہ کو آج مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عمران خان نے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا اور وزیر تعلیم کو مسئلہ کے حل کی ہدایت کی تھی۔
خیبر پختون خواہ کے اساتذہ کا عمران خان کے گھر بنی گالا کے باہر دھرنا pic.twitter.com/e2hVYKqCtz
— Jabbar Chaudhary (@ajtabassum) June 19, 2022
ایڈہاک ٹیچرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بنی گالہ میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایڈہاک ٹیچرز کا کہنا ہے کہ مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ ریگولرائریشن اور سینیارٹی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ایڈہاک ٹیچرز کے وفد نے آج بھی پشاور میں صوبائی حکومت کے وفد سے ملاقات کی۔ صوبائی حکومت نے ایڈہاک ٹیچرز کے 5 میں سے 4 مطالبات ماننے کی حامی بھر لی ہے جن میں ریگولرائریشن، تقرری ، سینیارٹی، خواتین کی دوران زچگی چھٹیوں کی تنخواہ کٹوتی ختم کرنے، 250 ایڈہاک ٹیچرز کو جاری شوکاز نوٹسز اور صدر کے پی کے عطا الرحمن کی برطرفی ختم کرنے کے مطالبات مان لیے ہیں تاہم سی پی فنڈ سے متعلق پانچویں مطالبے پر ڈیڈلاک برقرار ہے جس پر مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔