عید الاضحیٰ سے قبل لمپی سکن کے شکار جانور منڈی لانے کی کوشش ناکام
مویشیوں کے جسم پر گلٹیاں بنی ہوئی تھیں، لائیو اسٹاک کے عملے نے شہر میں داخلے سے روک دیا
پنجاب لائیو اسٹاک کے عملے نے عید الاضحیٰ سے قبل لمپی سکن وبا کے شکارمویشیوں کوقربانی کے لیے لاہورکی مویشی منڈی میں لانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
سندھ کے بعد پنجاب میں بھی گائیں اوربیلوں میں لمپی سکن کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث پجاب لائیو اسٹاک نے وبا کے شکار مویشیوں کو منڈی لانے سے روکنے کے لیے شہر کے تمام داخلی راستوں، راوی، سگیاں، کاہنہ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ناکے اور کیمپ لگا لیے، جہاں پر شہر میں لائے جانے والے تمام مویشیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح ٹھوکرنیازبیگ پر پنجاب لائیو اسٹاک کے عملے نے مختلف شہروں سے لائے جانے والے مویشیوں کوچیک کیاتوان کے جسم پر گلٹیاں بنی ہوئی تھیں، جس پرعملے نے مویشی لانے والوں کو شہرمیں داخل ہونے سے روک دیا۔
لائیو اسٹاک حکام کے مطابق لمپی سکن کے شکارمویشیوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی اورانہیں چند دن تک باقی مویشیوں سے الگ رکھنا ہوگا اور بیماری ختم ہونے کے بعد ان مویشیوں کو منڈی میں لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔