امریکی سفیرکےپاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہاشیخ رشید

حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک June 20, 2022
ان کے اپنے کیس ختم ہورہے ہیں اورغریب کا راشن ختم ہورہا ہے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امریکی سفیرکے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔

شیخ رشید نےٹوئٹر پربیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے امریکی سفیرکے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔ زرمبادلہ کے ذخائر صرف نو ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔ ان کے اپنے کیس ختم ہورہے ہیں اورغریب کا راشن ختم ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں