انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر آگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے سے زائد کا ہوگیا


ویب ڈیسک June 20, 2022
اوپن ریٹ 213روپے کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 209روپے جبکہ اوپن ریٹ 213روپے کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کر گئے۔

کاروبار کے آغاز پر بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 211روپے سے بھی تجاوز کر گئے تھے لیکن بعد دوپہر ڈالر کی قدر اڑان کا تسلسل رکنے کے نتیجے میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے 22پیسے کے اضافے سے 209روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50روپے کے اضافے سے 213.50روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت 212 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں