پاکستان نے 20 ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرپر بھارت کے حوالے کردیا

بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ روز کراچی کی جیل سے رہا کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 20, 2022
بھارتی ماہی گیروں کو 2019میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا تھا:فوٹو:فائل

کراچی: پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کوواہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گزشتہ روز 20 ماہی گیروں کو کراچی کی جیل سے رہا کیا تھا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیربس کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے تھے۔

رہائی پانے والے قیدیوں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو،۔ نارائن، لال جی، بھانرہ، نان جی، دنیش، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، فرید اور انیس شامل ہیں۔

ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو جنوری 2019 میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں