پسنی مکران کوسٹل ہائے وے پراحتجاج سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

پسنی میں اشیا خورد ونوش کی اسمگلنگ اوردوسرے صوبوں کو ترسیل کیخلاف ہڑتال ہے


ویب ڈیسک June 20, 2022
کوسٹل ہائے وے کی بندش سے مکران ڈویژن کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: اشیا خوردونوش کی اسمگلنگ کے خلاف پسنی میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کے دوران مکران کوسٹل ہائے کو بلاک کردیا۔

پسنی میں اشیا خوردونوش کی دیگرصوبوں کو ترسیل اوراسمگلنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ سیکڑوں مظاہرین نے پسنی زیروپوائنٹ پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں مکران کوسٹل ہائے وے بلاک ہوگئی۔ شاہراہ کی بندش سے مکران ڈویژن کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا اورسیکڑوں گاڑیاں پھنسنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے ایشیا خوردونوش کی اسمگلنگ اوردیگر صوبوں کو ترسیل روکنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں