سلمان خان کامیڈی فلم ’’نوانٹری میں انٹری‘‘ کیلئے تیار

2012 میں فلم کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی گئی تھی


ویب ڈیسک June 20, 2022
فلم میں سلمان خان کے ساتھ 10 خوبرو اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے سلومیاں اپنی پُرانی فلم 'نو انٹری' کے سیکوئل میں ٹرپل رول کریں گے اور اس میں10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان جلد اپنی 2005 میں ریلیز کی جانے والی فلم ' نو انٹری' کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں سلومیں ایک دو نہیں بلکہ تین الگ الگ کردار نبھائیں گے جبکہ اس فلم میں ان کے ساتھ 10 خوبرو اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ فلم پروڈیوسرز کی جانب سے 2012 میں ہی فلم کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی گئی تھی تاہم اب فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی جس کا نام ''نو انٹری میں انٹری '' رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کامیڈی رومانوری فلم نو انٹری میں بپاشا باسو، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تاہم اب یہ اس فلم کے سیکوئل میں اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں