سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل

کمیٹی کےچیئرمین سیکرٹری خزانہ ہیں جبکہ سیکرٹریز جنگلات وایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان ہونگے


ویب ڈیسک June 20, 2022
کمیٹی کےچیئرمین سیکرٹری خزانہ ہیں جبکہ سیکرٹریز جنگلات وایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان ہونگے

PHNOM PENH: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کےچیئرمین سیکرٹری خزانہ ہیں جبکہ سیکرٹریز جنگلات وایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان ہونگے۔ کمیٹی جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے سے متعلق امور طے کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا 1332 ارب کا بجٹ پیش، سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سرکاری ملازمین کو جمعے کے روز گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بجٹ میں سرکاری محکموں میں جمعہ کو 'ورک فراہم ہوم پالیسی' کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں