بھارتی شہری نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خریدلی
کار خریدنے والے شخص نے سکے ایک ماہ سے زائد وقت میں جمع کیے
تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی کار خرید لی، سکے ایک ماہ سے زائد وقت میں جمع کیے گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ ٹائمز ناؤ کے مطابق کار خریدنے والے شخص نے 5لاکھ 40 ہزار روپے کرنسی نوٹ کی مدد میں ادا کیے جبکہ 60 ہزار روپے 10 روپے والے سکوں کی مد میں ادا کیے۔
دھرم پوری میں کار ڈیلرشپ کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب کار کے خریدار نے انکے سامنے سکوں سے بھرا تھیلا لا کر رکھا۔
کار خریدنے والے شخص نے بتایا کہ اسکی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں انہوں نے کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرنے کے لیے گاہکوں کو سکے دینے کی پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کیے۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی سکے لینے کو تیار نہیں تھا یہاں تک بینک والوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ انکے پاس سکے گننے کے لیے اتنے لوگ نہیں ہیں۔
شروع میں کار ڈیلرشپ بھی سکے لینے سے ہچکچا رہا تھا لیکن انہوں نے کار کے خریدار کے عزم کو دیکھتے ہوئے سکے لینے کا فیصلہ کیا اور سکے گننے کے بعد گاڑی دے دی۔