عائزہ خان کا اصلی نام کیا ہے

دانش تیمور اور عائزہ خان کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں


ویب ڈیسک June 20, 2022
عائزہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے(فائل فوٹو)

لاہور: اکثر شوبز شخصیات اپنا اصلی نام تبدیل کر کے کوئی ایسا نام اپناتے ہیں جو ان کی شہرت کی وجہ بنے اور سننے میں بھی اچھا لگے مگر کیا آپ سب کے دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا اصلی نام جانتے ہیں۔

عائزہ خان کے شوہر اداکار دانش تیمور کچھ دن قبل میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے ، شوکی میزبان ماریہ واسطی نے ان سے سوال کیا کہ عائزہ کا اصلی نام کیا ہے؟

جس پر دانش تیمور نے اہلیہ کے نام سے متعلق دلچسپ واقعہ سُناتے ہوئے کہا کہ' میری ایک دوست تھی جب میں انٹر میں تھا میں اس سے جان چھڑانا چاہتا تھا میں نے کہا کہ میں کچھ بننا چاہتا ہوں مجھے زندگی میں بہت کچھ کرنا ہے اور ہم شادی بھی نہیں کر سکتے تو اس نے مجھ پر شک کیا اور پوچھا کہ تم کسی اور سے تعلقات میں ہو''۔







View this post on Instagram


A post shared by LOLLYWOOD (@loll.ywoodz)





اس پر دانش نے جھنجھلاہٹ کا شکار ہو کر بے ساختہ کہہ دیا کہ '' ان کا نام کنزہ ہے، یہ عائزہ سے ملنے سے بھی 10 سال پرانی بات ہے اوراتفاق سے ان کی شادی کنزہ نام کی لڑکی سے ہی ہوگئی جو کہ عائزہ کا اصلی نام ہے''۔

دانش تیمور نے کہا کہ اب میری وہ دوست یہی سوچتی ہوگی کہ اس نے ٹھیک کہا تھا اور کنزہ سے ہی شادی بھی کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں