ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ ہر چالان پر پوائنٹس کٹیں گے

منفی پوائنٹس 20 سے تجاوز کرنے کی صورت میں لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک June 20, 2022
منفی پوائنٹس 20 سے تجاوز کرنے کی صورت میں لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم کو نافذالعمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے پورے پاکستان سے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کر لیاہے۔ آئی جی موٹر وے خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس اب ہر چالان پر ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کاٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ NHSO-2000 کی سیکشن 86 کے تحت دو سال میں منفی پوائنٹس 20 سے تجاوز کرنے کی صورت میں لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔



آئی جی موٹر وے نے مزید کہا کہ سابقہ تمام چالانوں کا ریکارڈ اب شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کی مدد سے حاصل کیا جا سکے گا۔ موٹروے پولیس نے تمام لائسنسز کا ڈیٹا بیس سسٹم تیار کر لیاہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں