24 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے

آج مزید 1700 عازمین پاکستان سے 6 پروازوں کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گے، ترجمان مذہبی مذہبی امور محمد عمر بٹ


ویب ڈیسک June 20, 2022
—فائل فوٹو

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے تحت 24 ہزار سے زائد عازمین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ نے کہا کہ مدینہ منورہ کا سفر مکمل کرنے والے 10 ہزار عازمین کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا آج مزید 1700 عازمین پاکستان سے 6 پروازوں کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گےجبکہ مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام مکمل کرنے والے بھی مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، نجی حج اسکیم کے تحت اب تک 1600 سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں 129 طبی عملہ اور 202 حج 'معاوین' 24 گھنٹے مستعدی سے کام کر رہے ہیں، مکہ مکرمہ میں مین کنٹرول آفس کے اعدادوشمار کے مطابق گمشدہ ہونے والے 121 عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ ذاتی سامان کے گم ہونے کی 298 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 253 اشیا تلاش کرکے عازمین حج کے حوالے کردی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |