رواں سال میں اب تک بھارت کی 4 بلاک بسٹر فلمیں
باکس آفس پر بالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلموں کا قبضہ ہے جن میں کے جی ایف 2 اور آر آر آر جیسی فلمیں نمایاں ہیں
ISLAMABAD:
بھارت میں کے جی ایف 2، آر آر آر، بھول بھولائیاں 2 اور گنگو بائی کاٹھیاواڑی رواں سال کی اب تک کی بلاک بسٹر فلمیں ثابت ہوئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال 2022 میں باکس آفس پر بالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلموں کا قبضہ ہے جن میں کے جی ایف 2 اور آر آر آر جیسی فلمیں نمایاں ہیں، ان فلموں نے اب تک ریکارڈ بزنس کیا ہے اور کمائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
فلم کے جی ایف 2:
بھارتی ڈائریکٹر پراشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف 2 رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہوئی جس میں نوین کمار عرف یش نے مرکزی کردار نبھایا، یہ فلم اب تک 427 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔
فلم آر آر آر:
اس ساؤتھ انڈین فلم کو راجا مولی نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں فلمی شائقین نے راما راؤ اور رام چرن کے کردار کو خوب پسند کیا، جاندار اسکرپٹ اور اداکاری کی وجہ سے یہ فلم کامیابی کا سبب بنی اور 275 کروڑ کا بزنس کیا۔
فلم بھول بھولائیاں 2:
ساؤتھ انڈین فلموں کے بعد بالی ووڈ کی بھول بھولائیاں 2 نے باکس آفس پر اپنا جادو جگایا اور 177 کروڑ روپے سمیٹے۔ اس فلم میں کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ادوانی نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی:
معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی بھی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی جس نے 126 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداری نے بھی اپنا جادو جگایا اور شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔