عدالت کا فریئرہال پرتعمیر کیے جانیوالا گیٹ توڑنے کا حکم مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹر یٹر کے ایم سی سے وضاحت طلب کرلی


ویب ڈیسک June 20, 2022
—فائل فوٹو

WASHINGTON: سندھ ہائیکورٹ نے فریئرہال کی حدود میں نئی تعمیرات سے متعلق درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹر یٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے مرتضی وہاب کو شہر میں ہیریٹیج عمارتوں میں مداخلت سے روکتے ہوئے زیر تعمیر گیٹ فوری توڑنے کا حکم جاری کردیا۔ ہائیکورٹ میں آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں فریئر ہال میں نئی تعمیرات سے متعلق ماروی مظہر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریئر ہال سمیت دیگر آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کیا اور مرتضیٰ وہاب سے وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے مرتضی وہاب کو شہر میں ہیریٹیج عمارتوں میں مداخلت سے بھی روک دیا۔

عدالت نے فریئر ہال کے نئے تعمیر ہونے والے گیٹ مسمار کرکے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا قابل برداشت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں