گورنر پنجاب کی سی این جی اسٹیشن جلد کھولنے کی یقین دہانی

سی این جی کے استعمال سے سالانہ 2.1ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ممکن ہے،سی این جی ایسو سی ایشن


ویب ڈیسک June 20, 2022
فائل: فوٹو

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سی این جی ایسو سی ایشن کوگیس اسٹیشن جلد کھولنے کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا ہے کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سی این جی ایسو سی ایشن کے وفد نےغیاث عبدللہ پراچہ کی قیادت میں ملاقات کی، گورنرپنجاب نے سی این جی انڈسٹری کے مسائل وفاقی حکومت کے سامنے جلد پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،وفد نے انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئےاپنی سفارشات پیش کیں۔

سی این جی انڈسٹری کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ سی این جی ماحول دوست سستا فیول ہے جو آج بھی پٹرول کی قیمت کی نسبت 43فیصد اور ڈیزل کی قیمت کے مقابلے میں 55فیصد سستا ہے، گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال سے سالانہ 2.1ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ممکن ہے جس سے گردشی قرضہ1500ارب روپے تک ختم کیا جا سکتاہے،ان کا کہناتھا کہ صنعت کی بحالی سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع ہیدا کئے جاسکتے ہیں،سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد تک کمی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں