آزاد کشمیر کی معاشی حالت بدلنے کیلیے کوشاں ہیں صدر ممنون

پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی گڈ گورننس چاہیے، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں


Numainda Express March 08, 2014
پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی گڈ گورننس چاہیے، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں.فوٹو:پی پی آئی

RAWALPINDI: پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر کے صدرراجافاروق حیدرنے صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال سمیت تحریک آزادی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان آزادکشمیر کے لوگوں کی اقتصادی ومعاشی حالت کوبدلنے کیلیے کوشاں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آنے والی مثبت تبدیلی کے اثرات آزادکشمیر تک بھی پہنچیں۔ جس طرح پاکستان میں ایک کرپشن فری حکومت کاقیام عمل میںلایا گیا، اسی طرح آزادکشمیر میں بھی گڈگورننس کیلیے اقدام کیے جائیں تاکہ کنٹرول لائن کے پاربسنے والے کشمیری بہن بھائیوں و مثبت پیغام دیاجا سکے۔ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیںاور اس کے لیے ہر پلیٹ فارم پرکشمیری بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ راجا فاروق حیدر نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان کشمیریوں کی تمام امیدوں کا محور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |