افغانستان سے اشیاء کی درآمد میں الیکٹرانک امپورٹ فارم پر چھوٹ میں30 جون تک توسیع
یکم جولائی سے افغانستان سے درآمد کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم کا اطلاق ہوجائیگا،منسٹری آف کامرس
LONDON:
پاکستان نے افغانستان سے اشیاء کی درآمد میں سہولت کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ میں30 جون 2022 تک توسیع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکو دستیاب دستاویز کے مطابق الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ میں توسیع کا فیصلہ سیکرٹریز کامرس کی افغانستان کیلئے پاکستان کے سفیر سے ہونے والی ملاقات میں کیاگیا ہے جس کے مطابق یکم جولائی سے افغانستان سے درآمد کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم کا اطلاق ہوجائیگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے افغانستان سے اشیاء کی درآمد میں سہولت کیلئے افغانستان سے درآمدات کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ میں30 جون 2022 تک توسیع کے نوٹیفکیشن کی کاپی چیف کلکٹر کسٹمز کسٹمز ہاوس(خیبرپختونخواہ)پشاور اور چیف کلکٹر کسٹمز کسٹمز ہاوس کوئٹہ کو ارسال کردی ہے،اس حوالے سے وزارت تجارت حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنی کی مدت کے دوران افغانستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔