مقبول ترین ڈرامے ’’پری زاد‘‘ کا سیکوئل بنانے کا عندیہ

ڈرامے کے مصنف ندیم ہاشم نے اداکار احمد علی کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ’’چیپٹر 2‘‘۔


ویب ڈیسک June 20, 2022
فوٹو: فائل

MELBOURNE: ملک کے مقبول ترین ڈرامے ''پری زاد'' کے مصنف ہاشم ندیم نے ڈرامہ کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر نشر کیے گئے ڈرامے پری زاد میں اداکار احمد علی اکبر نے مرکزی کردار نبھایا، جنہوں نے اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شخصیت کو بھی تبدیل کیا، پری زاد ایک سانولے رنگت والے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی وفاداری، ایمانداری اور خود داری کی وجہ سے ورکشاپ میں کام کرنے والے معمولی انسان سے ایک بہت امیر بزنس مین بن جاتا ہے۔

pic

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرامے کے مصنف ہاشم ندیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکار احمد کی تصویر شیر کی جس پر لکھا تھا ''چیپٹر 2''۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے سیکوئل پر کام ہوگا۔

البتہ اس ضمن میں ڈرامہ پروڈکشن کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ہاشم ندیم نے تفصیلات بتائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں