پی سی بی کا چیئرمین بننے کی پیشکش ہوئی تو مسترد نہیں کروں گا خالد محمود

خالد محمود کی گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بورڈ اور کرکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 20, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ پی سی بی کا دوبارہ چیئرمین بننے کی پیشکش ہوئی تو مسترد نہیں کروں گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خالد محمود نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں بورڈ اور کرکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خالد محمود کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انہیں چیئرمین بننے کی آفر کرے گی تو وہ اسے مسترد کرنے کے بجائے قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے انتظامی معاملات سنبھالنے کا میرے پاس 50 سال کا تجربہ ہے، میں پی سی بی کے گورننگ باڈی کا حصہ بھی ہوں، بحیثیت چیئرمین ذمے داریاں ملیں تو انہیں بخوبی نبھاؤں گا۔

یاد رہے کہ خالد محمود 1998 سے 1999 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے تھے جبکہ خبریں زیر گردش ہیں کہ موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کو ہٹا کو نیا چیئرمین لگایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں