چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلیے نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

5 رکنی سرچ کمیٹی میں خواجہ آصف بھی شامل، درخواستوں کی دوبارہ اسکروٹنی ہوگی


Abid Hussain March 08, 2014
5 رکنی سرچ کمیٹی میں خواجہ آصف بھی شامل، درخواستوں کی دوبارہ اسکروٹنی ہوگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لیے نئی سرچ کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمیٹی میں میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیرمملکت بلیغ الرحمن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اوروزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری جاویداسلم شامل ہیں،قبل ازیں وفاقی حکومت نے سرچ کمیٹی کے لیے 4نام دیے تھے جس میں وزیردفاع ک ااضافہ کیاگیا۔ اس وقت 103 امیدواروں کی درخواستیں موجودہیں، جن میں سے سابق کمیٹی نے 21 ناموں کوشارٹ لسٹ کیاتھاجبکہ 18 امیدواروں کو انٹرویوکے لیے کال لیٹرجاری کیے تھے۔ نئی سرچ کمیٹی ایچ ای سی ایکٹ کے تحت درخواستوں کی دوبارہ سے اسکروٹنی کے بعدامیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے انٹرویوکے لیے کال لیٹرجاری کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں