دہشتگردی پر قابو پانے كے لئے امريكہ پاكستان كے ساتھ تعاون جاری ركھے گا۔ وكٹوريہ نولينڈ

ہم دہشت گردی كے خاتمہ كے لئے پاكستان كے ساتھ تعاون جاری ركھيں گے۔


APP September 13, 2012
ہم دہشت گردی كے خاتمہ كے لئے پاكستان كے ساتھ تعاون جاری ركھيں گے، فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکی ترجمان وكٹوريہ نولينڈ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے كے لئے امريكہ پاكستان كے ساتھ تعاون جاری ركھے گا۔

امريکی محكمہ خارجہ كی ترجمان وكٹوريہ نولينڈ نے بريفنگ كے دوران كہا كہ پاكستان دہشت گردی سے بہت زيادہ متاثر ہوا ہے اور گزشتہ چند سالوں ميں پاكستان ميں 30 ہزار سے بھی زائد افراد دہشت گردی كا نشانہ بنے ہيں ۔ ترجمان نے بريفنگ كے دوران ایک سوال كا جواب ديتے ہوئے دہشت گردی كے خلاف امريكہ اور پاكستان كے دوطرفہ تعاون كو مزيد مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور ديا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں