طالبان حکومت نے پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا

افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں ایک صحافی اور کاروباری شخصیت پیٹر جوینال بھی تھے


ویب ڈیسک June 20, 2022

طالبان حکومت نے افغانستان میں قید صحافی سمیت پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی قید سے پانچ برطانوی شہریوں کو رہائی ملی، جس پر سیکرٹری خارجہ لز ٹریوس نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے افراد کا افغانستان میں کوئی کام نہیں تھا، وہ ٹریول ایڈوائزری کی خلاف کرکے افغانستان پہنچے تھے جو ایک غلطی تھی۔

برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں ایک صحافی اور کاروباری شخصیت پیٹر جوینال بھی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا افغان طالبان نے تفصیلات نہیں بتائی تاہم پانچوں برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔

فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی شہریوں کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ دوبارہ افغان ثقافت یا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں