سری لنکا میں پیڑول کے حصول کیلئے ہنگامے3 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی

سری لنکا میں پیڑول اورڈیزل کے حصول کے لئے کئی کلومیڑ لمبی قطاریں لگی ہیں


ویب ڈیسک June 21, 2022
سری لنکا میں ایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

سری لنکا میں پیڑول حاصل کرنے کے لئے جھڑپوں میں چارشہری اورتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اورپیٹرول کے حصول کے لئے ہنگامے ہوئے۔ جھڑپوں اورپولیس کی فائرنگ سے تین فوجی اورچار شہری زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں پیٹرول ختم؛ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل 14 روزہ شٹ ڈاؤن نافذ

پیڑول اورڈیزل کے حصول کے لئے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ملک بھر میں پیڑول پمپس اور گیس اسٹیشنز کی حفاظت کے لئے فوجی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔ سری لنکا کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے اورایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں