قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج طلب

طالبان سے مذاکراتی عمل سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج وزیراعظم آفس میں طلب کرلیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں طلب کرلیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ کے بجائے وزیراعظم آفس میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے جب کہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔


عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو طالبان سے جا ری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی اور پارلیمانی کمیٹی کو طالبان سے مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر شہزاد وسیم ، اعظم سواتی ، اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید بھی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہیں، قومی سلامتی کمیٹی 29 ارکان پر مشتمل ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے ممبر ہی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری ، وزیر مواصلات مولانا اسد محمود ، یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل ، شازین بگٹی اور خالد مقبول صدیقی میں اجلاس میں شریک ہونگے جب کہ اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے تاہم پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Load Next Story