شادی نہ کرانے پرباپ سے ناراض بیٹا تھانہ پہنچ گیا

بیٹا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو ایک مہینے میں شادی کرا دوں گا، والد درخواست گزار

کماتا ہوں اورشادی کی ذمہ داری اٹھا سکتا ہوں، درخواست گزار بیٹا:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں شادی نہ کرانے پرباپ سے ناراض بیٹا تھانہ پہنچ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 28 سالہ نوجوان اپنے والد کیخلاف شادی نہ کرانے کی شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا۔


محمود اللہ کا درخواست میں کہنا تھا کہ میں ٹیوب ویل آپریٹر ہوں اوروالدین سے متعدد بار شادی کرانے کی درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ پولیس میرے والد سے کہے کے میری شادی کرائیں۔

محموداللہ کے والد معین گل نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا غیرذمہ دار اورنافرمان ہے۔ ۔ایک مرتبہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ کیا تھا اور ایک مرتبہ گرفتار بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی ایسے مسائل پیدا کیے جس سے میرے لیے مشکلات پیدا ہو گئی تھیں۔ کوئی بھی اپنی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے نہیں کرے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ اوربیٹے کو تھانے بلا کر آپس میں معاملہ طے کرنے کا کہا گیا ہے۔ معین اللہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذمہ داری اٹھانے اوررویہ بہتربنانے کا وعدہ کرے تو ایک مہینے میں اس کی شادی کرانے کوتیار ہوں۔
Load Next Story