خیبرپختونخوا نایاب چھپکلیاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

محکمہ وائلڈ لائف نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک June 21, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) محکمہ وائلڈ لائف نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے نایاب جھیکو چھپکلییاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریسس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف نے بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے دو ملزمان کو 15 نایاب جھیکو چھپکلییوں سمیت گرفتار کرلیا۔

وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نایاب جانوروں کی غیرقانونی طور پر بین الاقوامی تجارت میں ملوث ہیں۔

1

دونوں ملزمان کا تعلق کاکول ایبٹ آباد اور ہری پور سے ہے جبکہ مزید کارروائی کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وائلڈ لائف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھپکلییوں کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔

2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں