قحط سے بچوں کی ہلاکت سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے بابر اعوان

زندہ تہذیب بچا نہیں رہے اورمردہ تہذیب کے لیے بھاری رقوم خرچ کی جارہی ہیں،افتخار احمد

صوبے کے علاوہ وفاق کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تھر کی قحط سالی میں بچوں کی ہلاکت سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے، صوبے کے علاوہ وفاق کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے۔


ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اس سے زیادہ اورقیامت کیا ہوسکتی ہے کہ قحط نے 125 افرادکی جان لے لی ہے جن میں سے اکثریت بچوں کی ہے۔ اس وقت حکومت کی 3 ترجیحات ہیں ایک تومک مکا کے تحت معاملات چلتے رہیں، دوسرا ذاتی کاروبار بڑھنے چاہئیں، تیسرا تمام اہم جگہوں پراپنی اجارہ داری قائم رکھی جائے۔ حکومت کے پاس عوام کے لیے کرنے کوکچھ نہیں ہے۔

آئین کسی بھی صورت میں فوج کو مذاکرات کی اجازت نہیں دیتااگر مذاکرات ہی کرنے ہیں تو پھر ان تنظیموں کو کالعدم کیوں کہا جاتا ہے۔ بریگیڈئیر (ر) محمودشاہ نے کہا کہ طالبان نے سیزفائر کی تین چارمرتبہ خلاف ورزی کی لیکن حکومت نے ہمت نہیں ہاری۔مجھے امید ہے کہ فوج طالبان کی طرف سے مطالبات کو نہیں مانے گی فوج کا کام مذاکرات کرنا نہیں ہے فوج کواس معاملے میں پارٹی نہیں بننا چاہیے۔
Load Next Story