علی وزیر سینٹرل جیل کراچی سے جناح اسپتال منتقل

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما کو بھاری نفری کی زیر نگرانی بکتر بند میں اسپتال لایا گیا

پی ٹی ایم رہنما کو کمر درد اور بلڈ پریشر کی شکایت تھی، ذرائع (فوٹو فائل)

RAWALPINDI:
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


جیل پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے اسیر رہنما کو کمر میں درد اور بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

علی وزیر کو علاج کی غرض سے بکتر بند میں اسپتال لایا گیا جب کہ ان کی حفاظت پر جیل پولیس کے علاوہ علاقہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
Load Next Story