ہانگ کانگ کا مشہورتیرتا ہوا ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں ملکہ برطانیہ اورہالی وڈ اداکار ٹام کروز بھی کھانا کھا چکے ہیں

تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ کودوسال قبل مالی مشکلات کے باعث بند کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

WASHINGTON:
ہانگ کانگ کا دنیا بھر میں مشہورتیرتا ہوا ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 1976 میں ایک بحری جہاز پربنائے گئے فلوٹنگ (تیرنے والا) ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں پیراسل جزائر کے قریب سے گزرتے ہوئے ڈوب گیا۔تیرتا ہوا ریسٹورنٹ شدید مالی بحران کے باعث دو سال سے بند تھا اوراسے ایبرڈین کی بندرگاہ سے کسی اورمقام پرمنتقل کیا جارہا تھا۔


جہاز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کے اس مقام پرگہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز کو بچانا مشکل ہے۔ واقعہ میں جہاز کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔



تیرتا ہوا ریسٹورنٹ چار دہائیوں تک سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز رہا تھا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اورہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز سمیت متعدد مشہور ہستیاں تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں کھانا کھا چکی ہیں۔
Load Next Story