ہیوٹ کیریئر کی 600 ویں فتح کے قریب پہنچ گئے

انڈین ویلز اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں میتھیو ایبڈن کو اپنا 599واں شکار بنایا۔


AFP/Sports Desk March 08, 2014
انڈین ویلز اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں میتھیو ایبڈن کو اپنا 599واں شکار بنایا، ویمنز میں فرانسسکا شیوانے نے مونابارتھیل کو ٹھکانے لگادیا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی اسٹار لیٹن ہیوٹ کیریئر کی 600 ویں فتح کے قریب پہنچ گئے، انھوں نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں ہموطن میتھیو ایبڈن کو اپنا 599واں شکار بنالیا۔

ٹاپ سیڈ نڈال سمیت دیگر سیڈنگ پلیئرز دوسرے رائونڈ سے اپنا سفر شروع کریں گے، ویمنز میں فرانسسکا شیوانے نے جرمن حریف مونابارتھیل کو ٹھکانے لگا دیا،دوسری جرمن پلیئرجولیاگوریجس نے جینا کو زیر کرلیا، چینی پلیئر ژانگ ژی نے بھی پہلا مرحلہ عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ورلڈ نمبرون لیٹن ہیوٹ نے انڈین ویلز اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں ہموطن آسٹریلوی حریف میتھیو ایبڈن کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(7/2)،3-6 اور6-3 سے قابو کرلیا، 2002 اور2003 میں یکے بعد دیگرے انڈین ویلز کے چیمپئن بننے والے ہیوٹ نے جوان ہموطن حریف کیخلاف کامیابی کیلیے سخت جدوجہد کی، پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی پر تجربہ کار ہیوٹ کے حق میں ہوا جبکہ دوسرے سیٹ میں ایبڈن نے انھیں مات دی، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی ہیوٹ کے نام رہی،یہ ہیوٹ کی مجموعی طورپر 599ویں فتح بنی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے موجودہ پلیئر بن سکتے ہیں۔

ان سے قبل راجرفیڈرر اور نڈال بھی اپنے کیریئر میں600 سے زائد فتوحات حاصل کرچکے، ہیوٹ یہ سنگ میل دوسرے رائونڈ میں جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن کو ٹھکانے لگاکر عبور کرسکتے ہیں جنھیں پہلے رائونڈ میں بائی ملی، دیگر فرسٹ رائونڈ میچزمیں جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک نے ازبک حریف ڈینس استومن کو 6-1،3-6 اور6-1 سے ہرایا، امریکی پلیئر ٹم سیمزیکی نے ہموطن جیک سوک کو 6-4،1-6 اور6-4 سے پچھاڑ کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھا، یوکرین کے سرگئی اسٹوکہوسکی نے پولش حریف لوکاس کوبوٹ کو6-4،7-5 اور ریان ہیریسن نے آندرے گلوبوف کو 6-4 اور7-5 سے مات دی، فرنچ پلیئر ایڈورڈ روجر ویسلن نے جرمن حریف بنجمن بیکر کو 6-4 اور6-2 سے قابو کرلیا،کولمبیا کے الیجاندرفالا نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیل بونیز کو 6-3 اور6-4 سے واپسی پر مجبور کردیا۔ویمنز سنگلز میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے پیراگوئے کی مچیلا لارچر ڈی بریٹو کو 6-2،3-6 اور6-2 سے پچھاڑ دیا۔

امریکی پلیئر بیتھنی میٹک سینڈز کو فرنچ کھلاڑی کیرولینا گارشیا کے ہاتھوں3-6 اور5-7 سے شکست ہوگئی،کینیڈا کی الیکسینڈرا ووزینک نے پولش حریف ارسزیلا ریڈوانسکا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور6-0 سے زیر کرلیا، رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو نے نیوزی لینڈ کی پلیئرمارینا ایراکووک کو 6-2 اور6-2 سے شکست دے دی،اطالوی کھلاڑی فرانسسکا شیوانے نے جرمنی کی مونا بارتھیل کو 3-6،6-2 اور6-2 سے ٹھکانے لگایا، یوکرینی پلیئر الینا سویٹولینا نے پیراگوئے کی مونیکا پوئگ کو 6-4 او۰ر7-5 سے قابو کرلیا، جرمن پلیئر جولیا گوریجس نے سلواکین حریف جینا سیپلووا کیخلاف6-1،2-6 اور6-3 سے کامیابی پائی، چینی پلیئر ژینگ ژی نے بھی دوسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی، انھوں نے پہلی آزمائش میں ارجنٹائن کی پائولا اورمیچیا کو3-6،6-3 اور7-6(7/5) سے ہرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں