پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں وزیر خزانہ

آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے

تیل کی قیمتیں بڑھنا عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے، مفتاح اسماعیل (فوٹو فائل)

SHANGHAI:
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہے۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں تمام ممالک 2، 3 پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ ہمارے آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
Load Next Story