شیشے جیسا نازک لڑکا جس کے جسم کی 100 ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں

روہت کو شیشے کا لڑکا بھی کہا جاتا ہے

روہت کا قد صرف ایک فٹ چار انچ ہے اور اس کا وزن 32 پاؤنڈز ہے(فائل فوٹو)

12 سالہ لڑکا روہت ہڈیوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں ہلکی سی بھی چوٹ لگنے سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والا روہت بنیادی طور پر ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری میں مبتلا ہے تاہم اس کی یہ بیماری اس قدر خطرناک ہے کہ ہلکی سی چوٹ لگنے پر بھی اس کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے شیشے کا لڑکا بھی کہا جاتا ہے۔




ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے جسم کی ٹوٹنے والی ہر ہڈی واپس جُڑ تو جاتی ہے مگر بےحد نازک ہوجاتی ہے اور پھر چھونے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے روہت کے جسم کی اب تک 100 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر درد و تکلیف میں مبتلا رہتا ہے۔



روہت اپنی حساس جسمانی حالت کے باعث قد میں بھی صرف ایک فٹ چار انچ کا ہے اور اس کا وزن بھی 32 پاؤنڈز ہے جبکہ یہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کودنے کے لئے بھی نہیں جاتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری بہت زیادہ عام نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ فی الحال آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کے بُھربھرے ہونے کی بیماری) کا کوئی علاج نہیں ہے البتہ مریض کو کیلشیم سپلیمنٹس اور ہڈیوں کی نشوونما کو فروغ دینے والی ادویات دی جاتی ہیں۔
Load Next Story