ٹِک ٹاکر مسکان کے قتل میں ملوث شوٹر کی درخواستِ ضمانت مسترد

عدالت نے گواہوں اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا

(فوٹو: ٹوئٹر)

SAN FRANCISCO:
مقامی عدالت نے ٹِک ٹاکر مسکان اور دیگر افراد کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم عبد الرحمان عرف شوٹر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں مقامی عدالت میں ٹِک ٹاکر مسکان اور دیگر لوگوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم عبد الرحمان عرف شوٹر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے سرکاری وکیل شکیل عباسی کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے گواہوں اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دہتے ہوئے ملزم عبد الرحمن عرف شوٹر کی ضمانت مسترد کردی۔


مزید پڑھیں: مسکان سمیت 4 ٹک ٹاکرزکا قتل؛ ایک خاتون کوحراست میں لے لیا گیا

ٹِک ٹاکر کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیے گئےدیگر ملزمان میں صدام، ریحان اور عامر کے علاوہ سویرا شامل ہے جو ضمانت پر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ نبی بخش کی حدود میں رونما ہوا تھا۔
Load Next Story