دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کرنے سے متعلق ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس

عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر June 21, 2022
عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق دخواست پر سماعت ہوئی۔ فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج جنوبی کی عدالت نے معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی سے متعلق دخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار سماجی تنظیم کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ دانیہ شاہ نے معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے پر دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست

 

درخواست گزار کے مطابق دانیہ شاہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ معمولی تنازع پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ شاہ کو ملنی چاہیے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں