قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو فاٹا کی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی

غلام یاسین نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا، لاڑکانہ ریجن بھی 124 پر 7 وکٹوں سے محروم


Sports Desk March 08, 2014
غلام یاسین نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا، لاڑکانہ ریجن بھی 124 پر 7 وکٹوں سے محروم۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

MIRPUR: قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاڑکا نہ ریجن کیخلاف فاٹا کی ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی، غلام یاسین نے 3جبکہ محمد صدیق، زاہد محمود اور عمران چانڈیو نے 2,2 وکٹوں کا بٹوارا کیا، جواب میں لاڑکانہ نے بھی 124پر 7 قیمتی وکٹیں گنوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سہ روزہ میچ کے پہلے دن لاڑکانہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے فاٹا کے تمام بیٹسمینوں کو صرف 99 رنز پر میدان بدر کردیا، غلام یاسین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے بدلے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد صدیق23، زاہد محمود 20 اور عمران چانڈیو9 رنز دے کر 2,2 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے، اسد آفریدی نے 27 اور راجہ ندیم نے 18 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلیں۔ جواب میں لاڑکا نہ ریجن نے بھی پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 124 پر7قیمتی وکٹیں گنوا دیں، ایاز جمالی 63 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، آصف آفریدی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 21 رنز کے بدلے 4 پلیئرز کوپویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض اسلم علی اور شکیل احمد سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں